13 جون 2012 - 19:30

امريکي حکام کے فريب کارانہ بیانات اور دباؤ کے باوجود حکومت ہندوستان نے ايک بار پھر کہا ہے کہ اسے ايران کے تيل کي ضرورت ہے-

ابنا: ہندوستان کے وزير خارجہ ايس ايم کرشنا نے کہا ہے کہ  ايران کا تيل ہمارے لئے حيات کي حیثيت رکھتا ہے اورامريکہ ہميں اس سے محروم نہيں کرسکتا- وہ ايران کے تيل  کی خريداري پر عائد کي جانے والي پابنديوں کے حوالے سے نئے امريکي فيصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کر رہے تھے-  ايس ايم کرشنا نے کہا کہ ايران ہندوستان کے تيل کي ضروريات پوري کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور اس حوالے سے نئي دھلي پر پڑنے والا امريکي دباؤ بے اثر اور ناکام ثابت ہوا ہے-

انہوں نے يہ بات زور ديکر کہي کہ ہندوستان اپنے فيصلے قومي مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے کرتا ہے- حکومت امريکہ نے نئے فيصلے کےتحت ہندوستان سميت دنيا کے مزيد سات ملکوں کو ايران کےخلاف پابنديوں سے مستثني قرار دے ديا ہے-

قبل ازيں جاپان سميت دس يورپي ملکوں کو بھي ايراني تيل پر عائد پابنديوں سے مستثني قرار ديا جاچکا ہے- امريکي حکام ايشيائي ملکوں کے معاملات ميں مداخلت اور رائے عامہ کو دھوکہ ديکر، بڑي بے شرمي کے ساتھ ان ملکوں کو ايران کے خلاف عائد کي جانے والي پابنديوں ميں اپنا ہم نوا بنانے کي کوشش کرتے چلے آرہے ہيں تاہم انہيں ناکامي کا سامنا ہے- ہندوستان نے کئي بار يہ بات زور ديکر کہي ہے کہ وہ ايران کے خلاف امريکہ کي جانب سے ‏عائد کردہ يکطرفہ پابنديوں ميں شريک نہيں ہوگا-.......

/169